کھیل
Time 24 فروری ، 2021

عالمی شہرت یافتہ گالفر ٹائیگر ووڈز ٹریفک حادثے میں شدید زخمی

گالف کے سابق عالمی نمبر ون کھلاڑی ٹائیگر ووڈز لاس اینجلس میں ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی شہرت یافتہ گالفر ٹائیگر ووڈز بدھ کی صبح لاس اینجلس میں ٹریفک حادثے کا شکار ہوئے جس سے ان کے پیر میں شدید چوٹیں آئی، انہیں حادثے کے بعد ریسکیو اداروں نے اسپتال منتقل کیا جہاں ان کی سرجری کی گئی۔ 

پولیس کے مطابق حادثے کے وقت ٹائیگر ووڈز گاڑی میں اکیلے تھے اور انہیں گاڑی کاٹ کر ریسکیو کیا گیا۔ 

ٹائیگر ووڈ اس سے قبل 2009 میں بھی ٹریفک حادثے کا شکار ہوئے تھے جب کہ 2017 میں انہیں پولیس نے نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کے شبے میں حراست میں بھی لیا تھا۔ 

خیال رہے کہ ایک طویل عرصے تک گالف کے نمبر ون کھلاڑی رہنے والے اور تاریخ کے کامیاب ترین گالفرز میں سے ایک  ٹائیگر ووڈز ان دنوں گالف کی عالمی رینکنگ میں 50 ویں پوزیشن پر ہیں۔

مزید خبریں :