24 فروری ، 2021
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے کامیاب 6 سالوں کی خوشی میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پہلا میوزک البم ’ترانے‘ جاری کیا ہے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری البم ’ترانے‘ میں 5 گانے ہیں جنہیں نوجوان فنکاروں نے ترتیب دینے کے ساتھ ساتھ اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔
پی ایس ایل کے البم ’ترانے‘ کا پہلا گانا ’گُگلی‘ رحمان افشر عرف مانو نے گایا ہے۔
پی ایس ایل کے البم ’ترانے‘ کا دوسر ا گانا ’میدان‘ بینڈ خماریاں کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔
البم ’ترانے‘ کا تیسرا گانا ’سکسر‘ میں طلال قریشی نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔
پی ایس ایل کے البم ’ترانے‘ کا چوتھا گانا ’بازی پلٹے گی یہاں‘ بینڈ جنوبی خرگوش کی جانب سے گایا گیا ہے۔
پی ایس ایل کے البم ’ترانے‘ کا پانچواں گانا ’لائبو‘ میوزک بینڈ لیاری انڈر گراؤنڈ کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔
ٹیم | میچ | پوائنٹ |
---|---|---|
لاہور قلندرز | 10 | 14 |
ملتان سلطان | 10 | 12 |
اسلام آباد یونائیٹڈ | 10 | 12 |
پشاور زلمی | 10 | 10 |
کراچی کنگز | 10 | 6 |
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز | 10 | 6 |