بھارت کے معروف پنجابی گلوکار سردول سکندر چل بسے

سردول سکندر کا تعلق پٹیالہ کے معروف موسیقار گھرانے سے تھا،فوٹو: فائل 

بھارت کے معروف پنجابی زبان کےگلوکار سردول سکندر چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 60 سالہ معروف گلوکار سردول سکندرکورونا کے باعث اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

سردول کا شمار بھارت میں پنجابی زبان کے معروف گلوکاروں میں ہوتا تھا اور انہوں نے پنجابی زبان میں بے شمار سپر ہٹ گانےگائے۔

سردول سکندرکے انتقال پر معروف پنجابی گلوکار دلیرمہندی،دلجیت دوسانجھ اور گورداس مان سمیت کپل شرما اور آیوشمان کے علاوہ بالی وڈ سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

سردول سکندر کا تعلق پٹیالہ کے معروف موسیقار گھرانے سے تھا اور انہوں نے اپنے 30 سالہ کیرئیر میں 25 سے زائد میوزک البم ریلیز کیے۔

مزید خبریں :