دنیا
Time 24 فروری ، 2021

عالمی ادارہ صحت نے کورونا سے اموات میں کمی کی خوشخبری سنادی

عالمی ادارہ صحت کا کہناہے گذشتے ہفتے عالمی سطح پر کورونا سے اموات میں 20فیصد کمی ہوئی— فوٹو: فائل

عالمی ادارہ صحت کا کہناہے گذشتے ہفتے عالمی سطح پر کورونا سے اموات میں 20فیصد کمی ہوئی۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق گذشتہ6 ہفتوں میں عالمی سطح پر کورونا کے کیسز میں کمی ہوئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہناہے گذشتہ ہفتے عالمی سطح پر کورونا کے 24 لاکھ کیسز رپورٹ ہوئے ،جو پچھلے ہفتےکےمقابلےمیں 11 فیصد کم ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ کوروناسےاموات کی تعدادمیں بھی کمی آئی ہے، گذشتہ ہفتے عالمی سطح پر کورونا سے  تقریباً 66ہزاراموات ہوئیں جو 20 فیصد کم ہیں۔

مزید خبریں :