24 فروری ، 2021
امریکی دواساز کمپنی جانسن اینڈ جانسن کی تیار کی گئی کورونا ویکسین کورونا وائرس کے خلاف انتہائی مؤثر ثابت ہوئی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی سرکاری ادارے فوڈ اینڈ ڈرگز ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کی جانب سے جاری دستاویزات کے مطابق جانسن اینڈ جانسن کی ویکسین کورونا وائرس کے خلاف نہایت مؤثر ثابت ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جانسن اینڈ جانسن کی ویکسین کورونا کی جنوبی افریقی اور برازیلی اقسام کے خلاف بھی مؤثر رہی ہے۔
بڑے پیمانے پر کلینیکل ٹرائلز کے دوران یہ ویکسین امریکا میں 85.9 فیصد مؤثر ثابت ہوئی ہے جب کہ برازیل میں یہ 87.6 فیصد اور جنوبی افریقا میں 81.7 فیصد کارآمد ثابت ہوئی ہے۔