دنیا
Time 24 فروری ، 2021

میچ سے چند گھنٹے قبل دنیا کے سب سے بڑے اسٹیڈیم کو مودی کا نام دے دیا گیا

مودی کی آبائی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں سردار پٹیل کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر نو کے بعد گزشتہ برس اس کا افتتاح اس وقت کیا گیا تھا جب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کا دورہ کیا تھا— فوٹو: اے ایف پی

احمد آباد: دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم کو  پہلے انٹرنیشنل میچ سے چند گھنٹے قبل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے نام سے منسوب کردیا گیا۔

مودی کی آبائی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں سردار پٹیل کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر نو کے بعد گزشتہ برس اس کا افتتاح اس وقت کیا گیا تھا جب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کا دورہ کیا تھا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹرمپ کے ہمراہ اس اسٹیڈیم کا افتتاح کیا تھا— فوٹو: اے ایف پی

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹرمپ کے ہمراہ اس اسٹیڈیم کا افتتاح کیا تھا۔

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ اسی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جو تزئین و آرائش کے بعد یہاں ہونے والا پہلا میچ ہے۔ میچ سے چند گھنٹے قبل اس اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم رکھ دیا گیا۔

آج بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ اسی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جو تزئین و آرائش کے بعد یہاں ہونے والا پہلا میچ ہے— فوٹو : اے ایف پی

اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا اعلان بھارتی صدر رام ناتھ کووند نے کیا جو اسٹیڈیم میں منعقدہ خصوصی تقریب میں موجود تھے۔

اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا اعلان بھارتی صدر رام ناتھ کووند نے کیا جو اسٹیڈیم میں منعقدہ خصوصی تقریب میں موجود تھے— فوٹو: سوشل میڈیا

اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش پر 10 کروڑ ڈالر لاگت آئی ہے اور اس کے حوالے سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اسٹیڈیم میں موجود ہر تماشائی کو کسی بھی زاویے سے ایک جیسا ہی نظارہ ملتا ہے۔

اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش پر 10 کروڑ ڈالر لاگت آئی ہے— فوٹو: سوشل میڈیا

اس اسٹیڈیم میں ایک لاکھ 10 ہزار شائقین کی گنجائش ہے جس کی وجہ سے اسے دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم قرار دیا جارہا ہے۔ اس سے قبل یہ اعزاز آسٹریلیا کے میلبورن کرکٹ اسٹیڈیم کو حاصل تھا  جہاں ایک لاکھ افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

اس اسٹیڈیم میں ایک لاکھ 10 ہزار شائقین کی گنجائش ہے جس کی وجہ سے اسے دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم قرار دیا جارہا ہے— فوٹو: سوشل میڈیا


اس سے قبل یہ اعزاز آسٹریلیا کے میلبورن کرکٹ اسٹیڈیم کو حاصل تھا جہاں ایک لاکھ افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے— فوٹو: سوشل میڈیا


اس کے حوالے سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اسٹیڈیم میں موجود ہر تماشائی کو کسی بھی زاویے سے ایک جیسا ہی نظارہ ملتا ہے— فوٹو: سوشل میڈیا


اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش پر 10 کروڑ ڈالر لاگت آئی ہے اور اس کے حوالے سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اسٹیڈیم میں موجود ہر تماشائی کو کسی بھی زاویے سے ایک جیسا ہی نظارہ ملتا ہے— فوٹو : سوشل میڈیا


دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم کو پہلے انٹرنیشنل میچ سے چند گھنٹے قبل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے نام سے منسوب کردیا گیا— فوٹو: سوشل میڈیا


مزید خبریں :