24 فروری ، 2021
لاہور کی احتساب عدالت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ اور رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی۔
احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے ریفرنس پر سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت میں شور پر فاضل جج نے برہمی کا اظہار کیا۔
اس دوران جج نے ریمارکس دیےکہ کورٹ روم میں رش زیادہ ہوچکا ہے، کورونا کی صورتحال خراب ہے، شہباز شریف کا خیال کریں وہ کینسر کے مریض ہیں۔
فاضل جج نے حکم دیا کہ گنجائش سے زیادہ افراد عدالت سے باہر نکالے جائیں۔
احتساب عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف ایک گواہ کا بیان قلمبند کیا اور ریفرنس پر مزید سماعت 4 مارچ تک ملتوی کردی۔