25 فروری ، 2021
سماجی رہنما انصار برنی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان سے سیکڑوں بچوں کو اغوا کرکے یونان اسمگل کردیا گیا ہے جنہیں انہیں یورپ میں زیادتی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
نجی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انصار برنی نے کہا کہ 8 سے10 سال کے بچوں اور بچیوں کا اسمگلنگ کا سفر انتہائی بھیانک ہے، انصاربرنی ٹرسٹ سیکڑوں بچوں کی رہائی کے لیے کوشاں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بچوں کو کوئٹہ سے ایران پھر ترکی اور وہاں سے یونان لے جایا جاتا ہے جب کہ بچوں کو یورپ میں فروخت کیا جاتا ہے جہاں ان سے زیادتی کی جاتی ہے اور فلمیں بنائی جاتی ہیں۔
انصار برنی کا کہنا تھا کہ اسمگل کیے گئے بچوں کی تعداد سیکڑوں میں ہے، پاکستان میں ہرجگہ رشوت چل رہی ہے حکومت خاموش ہے لہٰذا بچوں کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے انتہائی اقدامات کی ضرورت ہے۔