پاکستان
Time 25 فروری ، 2021

بلوچستان: کار اور آئل ٹینکر میں ٹکر، کار سوار شخص جھلس کر جاں بحق

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں کار اور آئل ٹینکر میں ٹکر کے باعث دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی جس کے باعث کار میں سوار ایک شخص جھلس کر جاں بحق ہو گیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق حادثہ مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ کے مقام پر پیش آیا جہاں کار اور آئل ٹینکر کے درمیان ٹکر ہوئی، حادثے کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔

فائربرگیڈ کو طلب کیا گیا اور متاثرہ گاڑیوں میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا لیکن کار میں سوار ایک شخص جھلس کر جان بحق ہو گیا جبکہ ٹینکر کے عملے نے کود کر جان بچائی۔

بعدازاں لیویز فورس نے کوئٹہ کراچی شاہراہ پر رکی ہوئی ٹریفک کو بحال کر دیا۔

مزید خبریں :