اداکارہ نوشین شاہ یاسر حسین پر پھٹ پڑیں، معافی کا مطالبہ کردیا

فائل:فوٹو

حال ہی میں اداکارو میزبان یاسر حسین نے نجی ٹی وی کے شو میں انکشاف کیا تھا کہ ان کی اور اداکارہ اقرا عزیز کی شادی میں اداکارہ نوشین شاہ بن بلائی مہمان تھیں۔

اس شو کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداح نوشین شاہ کے جواب کے منتظر تھے لیکن نوشین شاہ کی جانب سے پہلے کوئی واضح جواب دینے کے بجائے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک مختصر کیپشن درج کیا گیا۔

کیپشن میں اداکارہ نے لکھا جب آپ ایک سلطنت کی تعمیر میں مصروف ہو ں تو آپ کسی کی احمقانہ باتوں پر توجہ نہیں دیتے، میں توجہ ہٹانے میں بے حد مصروف ہوں۔

یاسر اور اقرا کی شادی کی تقریب میں لیا گیا اداکاروں کا گروپ فوٹو

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کے دوران نوشین شاہ کا کہنا تھا کہ کیا کوئی کسی کےگھر بن بلائے جاسکتا ہے ؟ میں کسی کے گھر بھی نہیں جاتی، اگر مجھے نہ بلایا جائے تو شادی میں کیسے جاتی؟ بے وقوف کو اپنی تقریر سے اور دانش مند کو اپنی خاموشی سے پہچانا جاتا ہے، یاسر نے مجھے خود فون کیا اور شادی پر مدعو کیا۔

اداکار ہ کا کہنا تھا کہ  مجھے یاسر پر افسوس ہے کیونکہ یقینی طور پر یاسر کے ساتھ کچھ شدید ذہنی مسائل ہیں اور مجھے اقرا پر بھی افسوس ہے کہ وہ اس کی ٹیم کا حصہ ہیں ۔

نوشین شاہ نے کہا کہ وہ یاسر کی بات سے مایوس ہوئی ہیں اور توقع کرتی ہیں کہ وہ ان سے معافی مانگیں۔

مزید خبریں :