دنیا
Time 26 فروری ، 2021

پاک بھارت مشترکہ اعلامیہ دوسروں کیلیے مثال ہے: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انٹونیوگوٹیریس نے پاک بھارت جنگ بندی کو مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق سیکرٹری جنرل نے امید ظاہرکی ہے کہ لائن آف کنٹرول پرجنگ بندی پاکستان اوربھارت کے درمیان مزید بات چیت کی راہ ہموار کرے گی۔

ترجمان نے کہا کہ پاک بھارت مشترکہ اعلامیے سے سیکرٹری جنرل یو این کی حوصلہ افزائی ہوئی ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ پاکستان اوربھارت کی افواج کے مشترکہ بیان کو حوصلہ افزا سمجھتے ہیں جس کے مطابق دونوں افواج ایل اوسی پر جنگ بندی معاہدے پرعمل کریں گی۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ بات چیت کے لیے پہلے سے طے شدہ طریقہ کار کو اپنایا جائے گا۔

مزید خبریں :