صدف شہروز کو کس اداکارہ کے ساتھ کام کی اجازت نہیں دے سکتیں؟

فائل:فوٹو

اداکار شہروز سبزواری کی اہلیہ صدف کنول کا کہنا ہے کہ وہ شہروز کو اداکارہ علیزے شاہ کے ساتھ کام کی اجازت نہیں دے سکتیں۔

حال ہی میں شہروز سبزواری نےصدف کنول کے ہمراہ نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور شو کے ایک سیگمنٹ کے دوران میزبان حنا الطاف نے صدف کنول کو 3 اداکاراؤں کے نام بطور آپشن دیتے ہوئے سوال کیا کہ وہ شہروز کو کس اداکارہ کے ساتھ کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گی؟

فائل:فوٹو

حنا الطاف نے صدف کو اداکارہ حبا بخاری ، رمشا خان اور علیزے شاہ میں سے کسی ایک کا نام منتخب کرنے کا کہا۔

صدف کنول نے پہلے تو حبا بخاری سے لاعلمی کا اظہار کیا لیکن پھر میزبان کی جانب سے یاد دلانے پر اداکارہ کی خوبصورتی کی تعریف کی اور کہا کہ وہ شہروز کو علیزے شاہ کے ساتھ کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گی۔

خیال رہے کہ شہروز سبزواری نے گزشتہ برس ماڈل و اداکارہ سائرہ یوسف کو طلاق دینے کے بعد صدف کنول سے شادی کی تھی۔

مزید خبریں :