Time 26 فروری ، 2021
پاکستان

سندھ ہائیکورٹ نے فیصل واوڈا اور الیکشن کمیشن کو یکم مارچ کیلئے نوٹس جاری کردیے

سندھ ہائیکورٹ میں سینیٹ الیکشن کےلیے پی ٹی آئی کے امیدوار فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی چیلنج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے فیصل واوڈا اورالیکشن کمیشن کو یکم مارچ کے لیے نوٹس جاری کردیے۔

درخواست گزار قادر مندوخیل کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا نے 2018 سے اپنی دہری شہریت چھپا رکھی ہے۔

خیال رہے کہ  الیکشن کمیشن اور الیکشن ٹربیونل نے فیصل واوڈا کے سینیٹ کے لیے کاغذات نامزدگی درست قراردیے تھے جسے اب سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :