پاکستان
Time 26 فروری ، 2021

عراقی وزیردفاع کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات

عراق کے وزیر دفاع جمعہ عناد سعدون الجبوری  نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  سے ملاقات کی۔

وزرات خارجہ میں ہونے والی ملاقات میں  وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال بھی موجود تھیں۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور عراق کے مابین گہرے دو طرفہ برادرانہ مراسم ہیں، پاکستان عراق کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور انہیں مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان، عراق کی علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

وزیر خارجہ نے پاکستان اور عراق کے مابین مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلئے اعلیٰ سطحی وفود کے تبادلے کی ضرورت پر زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے خطے میں سیکیورٹی اور استحکام کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ عراق کے وزیر دفاع نے خطہ میں امن اور استحکام کیلئے  پاکستانی کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔

مزید خبریں :