کاروبار
Time 26 فروری ، 2021

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم بڑی کمی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم  بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1050 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 9 ہزار 250 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قدر 900 روپے کم ہوکر 93 ہزار 664 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 26 ڈالر کم ہوکر 1764 ڈالر فی اونس ہے۔ 


مزید خبریں :