سلمان خان کی کونسی پینٹنگ کل نمائش کیلئے پیش کی جائے گی؟

بالی وڈ کے سپر اسٹار اداکار سلمان خان کی تیار کردہ ایک پینٹنگ کی نمائش رواں ہفتے بھارت میں ہونے جارہی ہے— فوٹو: فائل

بالی وڈ کے سپر اسٹار اداکار سلمان خان کی تیار کردہ ایک پینٹنگ کی نمائش ہفتے کو بھارت میں ہونے جارہی ہے۔

سلمان خان کی پینٹنگ جس کا نام انہوں نے Immortal یعنی ’لافانی‘ رکھا ہے، اس کی نمائش کل بنگلور کے ایک آرٹ شو میں کی جائے گی۔

سلمان خان کی پینٹنگ جس کا نام انہوں نے Immortal یعنی ’لافانی‘ رکھا ہے، اس کی نمائش کل بنگلور کے ایک آرٹ شو میں کی جائے گی— فوٹو: سوشل میڈیا

اس حوالے سے سلمان خان نے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں سلمان خان نے کہا کہ وہ اس موقع پر پریشانی کا شکار بھی ہیں اور خود کو ادنیٰ بھی تصور کررہے ہیں جبکہ ساتھ ساتھ خوش بھی ہیں اور خود کو چاند پر محسوس کررہے ہیں۔

سلمان خان نے کہا انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ ان کا فن پارہ راجا روی ورما، ابانندرا ناتھ ٹیگور اور وی ایس گائیتونڈے  جیسے لیجنڈ مصوروں کے فن پاروں کے ساتھ نمائش کیلئے پیش کیا جارہا ہے جو ان کیلئے اعزاز سے کم نہیں۔

خیال رہے کہ نمائش میں سلمان خان کی جو پینٹنگ رکھی جائے گی وہ انہوں نے گزشتہ برس بنائی تھی۔

مزید خبریں :