Advertisement

کھیل
time icon 27 فروری ، 2021

پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا— فوٹو: پی ایس ایل

کراچی: سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد کی شاندار اننگز کی بدولت پشاور زلمی کو جیت کیلئے 199 رنز کا ہدف دیا جو پشاور نے 7 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔

پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

کوئٹہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے۔ کپتان سرفراز احمد 81 اور اعظم خان 47 رنز بناکر نمایاں رہے— فوٹو: پی ایس ایل

کوئٹہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے۔ کپتان سرفراز احمد 81 اور اعظم خان 47 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پشاور کی جانب سے ثاقب محمود نے 3 اور وہاب ریاض نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں پشاور نے ہدف 19.3 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ حیدر علی 50 اور امام الحق 41 رنز بناکر نمایاں رہے۔

 یہ آج ہونے والا دوسرا میچ تھا ، پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔


کوئٹہ کی ٹیم ایونٹ میں اب تک کسی میچ میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔  ایونٹ کے تمام میچز  جیو سوپر براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔

 براہ راست میچ دیکھنے کے لیے www.geosuper.tv/live وزٹ کریں یا گوگل پلے اسٹور سے ہماری موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

Advertisement

@geonews_sport