عریاں لباس پر ریپ کی دھمکیاں، بالی وڈ ہدایتکار کی بیٹی نے کمنٹس انسٹا پر ڈال دیے

انوراگ کشیاپ کی بیٹی عالیہ کشیاپ کو گزشتہ دنوں عریاں تصاویر پوسٹ کرنے پر کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا— فوٹو:فائل 

بالی وڈ ہدایت کارو اداکار انوراگ کشیاپ کی بیٹی عالیہ کشیاپ نے ریپ کی دھمکیاں دینے والے کمنٹس شیئر کردیے۔

انوراگ کشیاپ اپنے بیانات کے باعث کافی شہرت رکھتے ہیں اور متعدد بار تنازعات کا بھی شکار رہتے ہیں۔

ان کی بیٹی عالیہ کشیاپ کو گزشتہ دنوں عریاں تصاویر پوسٹ کرنے پر کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ عالیہ کو عریاں تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرانے کے بعد ریپ اور قتل کی دھمکیاں دی گئیں۔

عالیہ کشیاپ نے ان ریپ کی دھمکیوں پر ردعمل کا اظہار کیا ہے اور ساتھ ہی دھمکیوں والے کمنٹس بھی انسٹاگرام پر پوسٹ کیے ہیں۔

عالیہ کشیاپ نے لکھا کہ پچھلے کچھ ہفتے دماغی صحت کیلئے انتہائی مشکل تھے کیونکہ لنگری کی تصویر پوسٹ پر کرنے پر انتہائی گھٹیا اور نفرت انگیز کمنٹس کیے گئے۔

اداکار کی بیٹی نے ریپ اور دیگر نفرت انگیز کمنٹس بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لگائے۔

عالیہ کے پوسٹ پر نامی گرامی شخصیات کی جانب سے ریپ کی دھمکیوں کی مذمت کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :