27 فروری ، 2021
پاک فضائیہ نےآپریشن سوئفٹ ریٹورٹ (او ایس آر) کی مناسبت سے نیا ملی نغمہ ’صدائے پاکستان‘ جاری کر دیا۔
پاک فضائیہ کی جانب سے یہ نغمہ ’سرپرائز ڈے‘ کو 2 سال مکمل ہونے کے موقع پر جاری کیا گیا ہے۔
نغمہ ’صدائے پاکستان‘ مایہ ناز گلوکار علی حمزہ نے گایا ہے، ترانہ پاک فضائیہ کے ان سپوتوں کی جرات و بہادری کو خراجِ تحسین ہے جنہوں نے دشمن کے ساتھ 2019 میں پیش آنے والے فضائی معرکے میں بہادری کی نئی داستان رقم کی اور ملک و قوم کا وقار بلند کیا۔
واضح رہے کہ 2 سال قبل پاک فضائیہ کے شاہینوں نے 27 فروری کی صبح فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والےدو بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا تھا جن میں سے ایک مگ 21 لڑاکا طیارہ پاکستان کی حدود میں گرا اور اس میں سواربھارتی فضائیہ کے پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
بعد ازاں حکومت پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کیا۔