27 فروری ، 2021
وفاقی وزیربرائےترقی و منصوبہ بندی اسد عمرکا کہنا ہےکہ سینیٹ الیکشن پاکستان میں کاروبار بن گیا ہے۔
حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن وزیر آباد کی سیٹ صرف 5 ہزار کے مارجن سے جیتی۔
اسد عمرکا کہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے، پیپلزپارٹی کا سندھ میں ووٹ بینک ختم ہوگیا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم کی ہدایت پر اندورن سندھ کے لیے کراچی طرز کا پیکج تیار کیا جا رہا ہے، مارچ اپریل میں عمران خان اعلان کریں گے۔