روینہ ٹنڈن کی بیٹی نے تائی کوانڈو میں بلیک بیلٹ حاصل کرلی

 روینہ نے اپنی بیٹی کی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ بلیک بیلٹ پہنی ہوئے ہیں،فوٹو، انسٹاگرام

بالی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کی بیٹی راشہ نے تائی کوانڈو میں بلیک بیلٹ حاصل کی ہے جس پر انہوں نے نہایت خوشی کا اظہار کیا ہے۔

 انسٹاگرام پر روینہ نے اپنی بیٹی کی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ بلیک بیلٹ پہنی ہوئے ہیں اور روینہ ان کا سرٹیفکیٹ بھی دکھا رہی ہیں۔

کیپشن میں روینہ نےلکھا ہےکہ 'میری بیٹی بلیک بیلٹ ہوگئی ہے، مجھے تم پر بہت فخر ہے اور مجھے اس بات کی بھی خوشی ہے کہ جس  طرح تم نےکورونا کے دوران تمام حفاظتی انتظامات کا خیال رکھا اور  جس طرح تم نےکہا کہ کل اسکول جانا ہے'۔


روینہ کی پوسٹ پر صارفین کی جانب سے انہیں مبارک باد دی جارہی ہے اور صارفین کا کہنا ہےکہ لڑکیوں کو اپنی حفاظت کے لیے ایسے کھیلوں میں حصہ لینا چاہیے۔

مزید خبریں :