دنیا
Time 27 فروری ، 2021

امریکا میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے 1.9 ٹریلین ڈالر کا پیکج منظور

امریکی ایوان نمائندگان نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے 1.9 ٹریلین ڈالر کا بل منظور کرلیا۔

بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے امریکیوں کیلئے کورونا کے دوران مدد کرنے اور مہلک وائرس سے نمٹنے کا بل ایوان  نمائندگان میں پیش کیا گیا۔

امریکی ایوان نمائندگان سے منظوری کے بعد بل سینیٹ میں بھیج دیا گیا۔

دوسری جانب امریکا میں جانسن اینڈ جانسن کی ویکسین کی ایک ڈوز کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی گئی ہے۔ 

کینیڈا نے بھی ایسٹرا زینیکا کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دی ہے۔  اُدھر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے آکلینڈ میں 7 روز کیلئے لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔

مزید خبریں :