دنیا
Time 28 فروری ، 2021

چوہدری سرور کے بیٹے انس اسکاٹش لیبر پارٹی کے پہلے مسلمان سربراہ منتخب

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے صاحبزادے انس سرور  اسکاٹش لیبر  پارٹی کے پہلے مسلمان سربراہ منتخب کر لیے گئے۔

انس سرور 2016 سے گلاسگو ریجن کے لیے اسکاٹش پارلیمنٹ کے رکن اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے صاحبزادے ہیں۔ 

38 برس کے انس سرور بھاری اکثریت سے اسکاٹش لیبر پارٹی کے لیڈر منتخب ہوئے ہیں اور انہیں اپنے مدمقابل مونیکا نینن کے 43 فیصد کے مقابلے میں 57 فیصد ووٹ پڑے۔

اسکاٹش لیبر پارٹی کے سربراہ کا یہ عہدہ جنوری 2021 میں پارٹی لیڈر رچرڈ لیونارڈ کے اچانک استعفے کے باعث خالی ہوا تھا۔

مزید خبریں :