دنیا
Time 28 فروری ، 2021

امریکی ریاست نیویارک کے گورنرپر ایک اور خاتون نے ہراسانی کے الزامات لگادیے

امریکا کی ریاست نیویارک کے گورنر اینڈریو کومو پر ایک اور سابقہ ماتحت خاتون اہلکار نے ہراسانی کے الزامات لگادیے۔ 

امریکی ریاست نیویارک کے گورنر ایک ہفتے میں دوسری بار جنسی ہراسانی کے الزمات کی زد میں  ہیں، اب ایک اور سابقہ ماتحت خاتون اہلکار  ان کے خلاف ہراسانی کے الزمات کے ساتھ سامنے آگئیں۔

25 سالہ سابق مشیر صحت چارلوٹ بینیٹ نے الزام عائد کیا ہے کہ 63 سالہ گورنر نے کم عمر نوجوان خواتین کے ساتھ تعلقات رکھنے میں دلچسپی ظاہر کی، جنسی طور پر ہراساں کیا اور بارہا اپنے طرز عمل سے خوفزدہ کیا۔

اس سے قبل ان کی سابقہ مشیر لنڈسے بوئےلین نے بھی 2015 سے 2018 کے دوران ملازمت اینڈریو کومو کے جنسی ہراساں کرنے کا انکشاف کیا تھا۔

ڈیموکریٹ گورنر نے خود پر لگائے گئے الزامات سے انکار کرکے آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

 اینڈریو کومو کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے ہے اور وہ 2011 سے ریاست نیویارک کے گورنر ہیں۔ 

مزید خبریں :