پاکستان
Time 28 فروری ، 2021

ایف بی آر نے شبلی فراز کے اثاثوں پر اعتراض لگا دیا

 تحفہ بیوی سے لیا ہے اور وہ 2014 سے میرے ریٹرنز ریکارڈ موجود ہے،شبلی فراز،فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کے اثاثوں پر اعتراض لگا دیا۔

ذرائع کے مطابق شبلی فراز نے اپنےاثاثوں میں لاکھوں روپے کاتحفہ ظاہرکیا ہے جب کہ قانون کے مطابق شبلی فرازبھاری مالیت کا تحفہ ظاہر نہیں کرسکتے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ شبلی فراز کے بھاری تحفے پر ٹیکس لگادیا گیا ہے تاہم شبلی فراز نے ٹیکس کو کمشنر اپیل کے سامنے چیلنج کردیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ تحفہ بیوی سے لیا ہے اور وہ اثاثوں میں موجود ہے، 2014 سے میرے ریٹرنز میں ریکارڈ موجود ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہےکہ ایف بی آر کے خلاف ہر قانونی فورم استعمال کروں گا۔

مزید خبریں :