دنیا
Time 28 فروری ، 2021

انٹارکٹیکا میں نیویارک کے رقبے جتنا برفانی تودہ ٹوٹ کر الگ ہوگیا

موسمی تبدیلیوں کے خطرناک اثرات سامنے آنے لگے۔

انٹارکٹیکا میں برطانوی ریسرچ سینٹر کے قریب نیویارک شہر کے رقبے سے بھی بڑا برفانی تودہ ٹوٹ کر علیحدہ ہوگیا۔

برطانوی انٹارکٹیک سروے کے مطابق یہ برف کا حصہ بیڈ فور شائر کاؤنٹی کے برابر اورایک ہزار 270 مربع کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے۔

برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئس برگ ٹوٹنے سے برطانوی ریسرچ اسٹیشن متاثر نہیں ہوگا۔ ماہرین نے 10 سال قبل اس مقام پر دراڑ پڑنے سے متعلق آگاہ کیا تھا۔ 

مزید خبریں :