دنیا
Time 01 مارچ ، 2021

اردن: کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دو وزرا مستعفی

فوٹو فائل : اے ایف پی

اردن میں دو وزرا نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر استعفیٰ دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اردن کے وزیر داخلہ اور وزیر قانون کو ان کے ساتھی وزرا نے مقامی ہوٹل میں ایک پارٹی میں شرکت کی دعوت دی تھی جس میں دونوں وزرا پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کے ایمرجنسی قانون کی خلاف ورزی پر دونوں وزرا نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوایا تھا جسے منظور کرلیا گیاہے۔

اردن کے مقامی میڈیا کا بتانا ہےکہ دونوں وزرا نے ایک عشائیے میں شرکت کی تھی جس میں کل 9 افراد شریک تھے جب کہ حکومتی قوانین کے تحت زیادہ سے زیادہ 6 افراد کے ایک ساتھ جمع ہونے کی اجازت ہے۔

وزیر داخلہ کے استعفے کے بعد اردن کے نائب وزیراعظم اور انچارج لوکل ایڈمنسٹریشن کو نیا وزیر داخلہ مقرر کیا گیا ہے جب کہ قانونی امور کے سیکرٹری وزارت قانون کا قلمدان سنبھالیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر متعدد افراد کو بھی حراست میں لیا ہے جب کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کئی دکانوں اور شاپنگ سینٹرز کو بند کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :