01 مارچ ، 2021
اکثر بچوں کو اسکول کا کام کرتے وقت نیند آتی ہے اور وہ کام کرتے کرتے کب سو جاتے ہیں انہیں پتہ ہی نہیں لگتا لیکن آج ہم آپ کو جس بچے کے بارے میں بتانے والے ہیں وہ اسکول کا کام کرتے وقت اتنی نیند میں تھا کہ وہ اپنی ورک بُک پر آنے والی چھپکلی پر ہی سو گیا۔
سوشل میڈیا پر تائیوان کے ایک ننھے طالب علم کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچے کی ورک بک پر ایک مری ہوئی چھپکلی پڑی ہوئی ہے۔
تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچے کے منہ پر چھپکلی چَھپی ہوئی ہے۔
صارفین کی جانب سے بچے کی تصاویر پر ملے جلے ردِ عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
کسی کا کہنا ہے کہ بچے کو نیند میں چھپکلی ہی محسوس نہیں ہوئی جب کہ متعدد صارفین کی جانب سے حیرانگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔