Advertisement

انٹرٹینمنٹ
time icon 02 مارچ ، 2021

اداکارہ اشنا شاہ لاہور قلندرز کے ترانے سے متاثر

—اسکرین گریب 

شائقین کرکٹ کی جانب سے ہر سال پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا انتظار کیا جاتا ہے اور میچز کے منتظر ہونے کے ساتھ ساتھ مداحوں کو اپنی اپنی پسندیدہ ٹیموں کے ترانوں کا بھی انتظار ہوتا ہے۔

حال ہی میں پی  ایس ایل کی ٹیم لاہور قلندرز کی جانب سے ترانہ ’بول قلندرز ‘جاری کیا گیا ہے جس نے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دی ہیں۔

ترانے کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں تمام کرکٹرز کو اپنے اپنے انداز میں ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اسے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

بول قلندرز کے حوالے سے پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ کی جانب سے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا گیا ہے۔


اشنا شاہ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ مجھے کرکٹ کا ’الف بے بھی نہیں معلوم لیکن لاہور قلندر کا ترانہ تفریح سے بھرپور ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ترانے کی ویڈیو کا بجٹ کافی کم لگ رہا ہے لیکن اس کے باوجود اسے دیکھنے سے میرے چہرے پر مسکراہٹ آ گئی، ان کی کوشش بہترین ہے‘۔

اشنا شاہ نے کہا کہ ’وقت کے ساتھ ساتھ پی ایس ایل تفریح سے بھرپور نظر آ رہا ہے، میں کرکٹ سیکھنے کے ساتھ ساتھ میچ بھی دیکھتی ہوں‘۔ 

Advertisement

@geonews_sport