پرینیتی کی نئی فلم 'سائنہ' کے پوسٹر پر شدید تنقید کیوں کی جارہی ہے؟

 فلم ' سائنہ'بھارت کی مشہور بیڈمنٹن کھلاڑی سائنہ نہیوال کی زندگی پر مبنی ہے،فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی نئی آنے والی فلم 'سائنہ' کا پہلا پوسٹر شدید تنقید کی زد میں آگیا۔

پرینیتی کی نئی آنے والی فلم ' سائنہ'بھارت کی مشہور بیڈمنٹن کھلاڑی سائنہ نہیوال کی زندگی پر مبنی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی شوٹنگ مکمل کرلی گئی ہے اور 26 مارچ کو اسے ریلیز کیا جائےگا۔

حال ہی میں جب ٹوئٹر پر فلم کا پہلا پوسٹر شیئرکیا گیا تو اسے ناقدین کے ساتھ بیڈمنٹن کے شائقین کی جانب سے بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

دراصل پوسٹر میں ایک بنیادی غلطی کی گئی ہے اور وہ یہ ہے کہ شٹل کاک کو ہاتھ اوپر کرکے اچھالتے ہوئے دکھایا گیا ہے تاہم بیڈمنٹن میں ایسا نہیں ہوتا بلکہ بیڈمنٹن کھلاڑی ہاتھ نیچے کرکے قدرے الگ طریقے سے شٹل کاک کو ہٹ کرتے ہیں اور اس طرح ٹینس کے کھلاڑی گیند کو ہٹ کرنے کے لیے یہ انداز اپناتے ہیں۔

ٹوئٹر صارفین نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا سوال کیا ہے کہ یہ سائنہ نہیوال کی بائیوپک ہے یا ثانیہ مرزا کی؟فوٹو: فائل

ٹوئٹر صارفین نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا سوال کیا ہے کہ یہ سائنہ نہیوال کی بائیوپک ہے یا ثانیہ مرزا کی؟

ایک صارف کا کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ پوسٹربنانے والا شخص ٹینس کا شوقین ہے۔

مزید خبریں :