Time 02 مارچ ، 2021
پاکستان

کراچی میں پولیس اہلکاروں نے نوجوان کو تشدد کے بعد سرعام برہنہ کردیا

کراچی کے علاقے پاپوش نگر میں پولیس اہلکاروں نے نوجوان کو تشددکے بعد برہنہ کر دیا۔

 پاپوش نگر میں پولیس اہلکاروں نے نوجوان کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا جس کی فوٹیج  بھی منظرعام پر آگئی۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ ایک پولیس موبائل سے دوسری پولیس موبائل میں منتقلی کے دوران سادہ لباس اہلکاروں نے ایک نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر اس کےکپڑے بھی اتروائے۔

واقعےکے خلاف متاثرہ شہری کے والد نے ڈی آئی جی ویسٹ کے دفتر میں درخواست جمع کروا دی جس کے مطابق ان کا بیٹا خلافت چوک پر دکان پربیٹھا تھا اسی دوران پولیس موبائل دکانیں بند کروانے آئی اوربیٹے کو زبردستی لے گئی، خلافت چوک پر سادہ لباس اہلکار نے بیٹے کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی ویسٹ آفس میں واقعے کی انکوائری ایک دو روز میں مکمل کرلی جائے گی، واقعے میں اب تک تشدد کا شکار ہونے والا لڑکا بے قصور پایا گیا ہے۔

مزید خبریں :