ٹائیگر کی نئی فلم 'ہیروپنتی 2' ہالی وڈ فلم کا چربہ ؟

فلم کے پوسٹر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹائیگر شروف بالکل ہٹ مین کے ایجنٹ 47 کی طرح کے کپڑوں میں ملبوس ہیں،فوٹو: سوشل میڈیا

بالی وڈ میں ہالی وڈ فلموں کی چربہ سازی کوئی نئی بات نہیں اور اب حال ہی میں ٹائیگر شروف کی فلم ہیروپنتی 2 کا پوسٹر اسی حوالے سے تنقید کی زد میں ہے۔

ٹائیگرشروف کی 31 ویں سالگرہ کے موقع پر ہیروپنتی 2 کا پوسٹر جاری کیا گیا ہے جو کہ اداکار نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا ہے، یہ پوسٹر اصل میں ہالی وڈ فلم سیریز 'ہٹ مین' اور اس کے ویڈیو گیم سیریز کا چربہ ہے۔

فلم کے پوسٹر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹائیگر شروف بالکل ہٹ مین کے ایجنٹ 47 کی طرح کے کپڑوں میں ملبوس ہیں اور انہوں نے بالکل اسی طرح دو گنز بھی تھام رکھی ہیں۔

واضح نقل کرنے پر ناقدین کی جانب سے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

مزید خبریں :