ندا اور یاسر نواز ’انکل آنٹی ماڈل 2021‘ قرار

فوٹو بشکریہ:سوشل میڈیا

میزبان ندا یاسر  اور ان کے شوہر پروڈیوسر یاسر نواز ان دنوں اپنی حالیہ تصاویر وائرل ہونے کے بعد تنقید کی زد میں ہیں۔

حال ہی میں ندا یاسر نے اپنے شوہر یاسر نواز کے ہمراہ نجی تقریب میں شرکت کی اور اس دوران لی گئی ایک تصویر کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین نے ان پر تنقید شروع کردی۔

تقریب میں ندایاسر کو سلیولیس ڈریس کے ہمراہ ساکس بوٹس جب کہ یاسر نواز کو ڈریس شرٹ پر شارٹس کے ہمراہ دیکھا گیا ، یاسر اور ندا کو ان کی غیر معمولی ڈریسنگ کے باعث تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

اسکرین گریب

مقبول جوڑی پر تنقید کرتے ہوئے ایک صارف نے ندا اور یاسر کو انکل آنٹی 2021 ماڈل قرار دیا۔

محمد ابو بکر نامی صارف نے اس موقع پر ایک بار پھر پارری گرل کو یاد کرتے ہوئے کمنٹ کیاکہ ’برگرز پارری کررہے ہیں‘۔

اسکرین گریب

ایک صارف نے ندا اور یاسر کو بدترین ڈریسنگ کپل قرار دیا تو ایک صارف نے تو جوڑی کوکارٹون ہی کہہ دیا۔

دوسری جانب تقریب میں ندا اور یاسر کے ہمراہ اداکار و میزبان احسن خان،عائشہ عمر اور منشا پاشا  بھی شریک ہوئے۔

مزید خبریں :