03 مارچ ، 2021
اسلام آباد: سینیٹ الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے لیے آنے والے سابق صدر آصف زرداری کا بیلٹ پیپر ضائع ہوگیا۔
آصف زرداری جب ووٹ کاسٹ کرنے پہنچے تو بیلٹ پیپر پر مارکنگ کے دوران ہاتھوں کی کپکپاہٹ کے سبب ان سے بیلٹ پیپر پر غلط جگہ نشان لگ گیا جس بنا پر ان کا پہلا بیلٹ پیپر ضائع ہوگیا۔
سابق صدر نے نئے بیلٹ پیپر کے لیے درخواست دی جس پر انہیں نیا بیلٹ پیپر جاری کیا گیا جس سے آصف زرداری نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔