آپ کون ہیں؟ کیا سپریم کورٹ کے جج ہیں؟ فیصل واوڈا کا نااہلی کے سوال پر صحافیوں کو جواب

فیصل واوڈا استعفے سے متعلق سوال کاجواب دیےبغیراسمبلی میں چلےگئے— فوٹو:فائل 

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا سندھ اسمبلی پہنچ گئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں فیصل واوڈا نااہلی کیس کی سماعت کے دوران وفاقی وزیر کے وکیل نے عدالت میں ان  کی قومی اسمبلی کی رکنیت کا استعفیٰ پیش کیا۔

تاہم ذرائع نے بتایاکہ اسپیکرقومی اسمبلی کے چیمبر کو فیصل واوڈا کا استعفیٰ موصول ہی نہیں ہوا اور قومی اسمبلی کے شعبہ قانون سازی میں بھی استعفیٰ نہیں پہنچا۔

وہیں دوسری جانب سندھ اسمبلی میں سینیٹ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی جنرل نشست سے امیدوار فیصل واوڈا سندھ اسمبلی پہنچ گئے۔

فیصل واوڈا استعفے سے متعلق سوال کاجواب دیےبغیراسمبلی میں چلےگئے۔ اس دوران ان کا کہنا تھاکہ آپ کو مجھ سے زیادہ پتہ ہے۔

فیصل واوڈا نے صحافیوں کو جواب دیا کہ آپ کون ہیں؟ کیا سپریم کورٹ کے جج ہیں،کیا ہائیکورٹ کےجج ہیں؟ آپ لوگوں کو تو سب پتہ ہے۔

مزید خبریں :