03 مارچ ، 2021
اسلام آباد: شہریار آفریدی کو سینیٹ الیکشن میں دوبارہ ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں ملی۔
شہریارآفریدی نےدوبارہ بیلٹ پیپر کےلیےریٹرننگ افسر کو درخواست دی تھی اور کہا تھا کہ کچھ دن سے میری طبیعت ٹھیک نہیں تھی، ووٹ کاسٹ کرنے پہنچاتو آپ سے آپ کےاسٹاف کا پوچھا، آپ کا عملہ مجھے گائیڈ کرنے میں ناکام رہا ، الیکشن تیاری سے متعلق پارٹی اجلاسوں میں شرکت نہیں کرسکا تھا، مجھے اپنا ووٹ دوبارہ کاسٹ کرنے کی اجازت دی جائے۔
ریٹرننگ افسر نے شہریار آفریدی کی تحریری درخواست کا فیصلہ محفوظ کر لیاتھا۔ شہریار آفریدی نے امیدوار کےسامنےخانے میں ترجیحی نمبر کی بجائے دستخط کیے تھے۔