پتلی ٹانگوں کی وجہ سے دو پتلونیں پہن کر اداکاری کی: فرقان قریشی

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

اداکار فرقان قریشی کا کہنا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں اداکاروں کے ٹیلنٹ کے بجائے ان کے چہروں کو پیش نظر رکھتے ہوئے کاسٹنگ کی جاتی ہے۔

حال ہی میں ویب انٹرویو کے دوران فرقان قریشی نے انکشاف کیا کہ انہیں متعدد مرتبہ مسترد کیا گیا کیونکہ انڈسٹری میں ظاہری شخصیت کو اسکرین پر بہتر دکھانے کے لیے ’جگاڑ‘کا نظام سرایت کررہا ہے۔

اداکار نے ’جگاڑ نظام‘ کی مثال پیش کرتے ہوئے وضاحت کی کہ اگر آپ کا چہرہ پتلا ہے تو آپ کو داڑھی رکھنی ہوگی تاکہ آپ کا چہرہ پتلا اور کونٹورنگ نمایاں ہو، اگر کئی اداکار اپنی داڑھی منڈوالیں تو ان کا چہرہ 4 سے 5 گنا بڑا نظر آئے گا۔

فرقان قریشی نے مداحوں سے ماضی کے تجربات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے دو پتلونیں پہننی پڑتی تھیں تاکہ میری لمبی لمبی ٹرائی پوڈ جیسی ٹانگیں پتلی نظر نہ آئیں۔

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

اداکار کے مطابق کسی بھی اداکار کو انڈسٹری میں کام حاصل کرنے کے لیے قابل نظر ہونے کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ فرقان قریشی نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور ماڈل کیا  اور اب  اداکار مقبول ڈراموں میں منفرد کردار نبھانے کی وجہ سے شوبز انڈسٹری کا ایک جاناپہچانا نام تصور کیے جاتے ہیں جب کہ ان کی ویب سیریز پاکستان سمیت بھارت میں بھی داد سمیٹنے میں کامیاب رہی ہے۔

مزید خبریں :