04 مارچ ، 2021
کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز کے سی ای او رانا عاطف نے پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے ملتوی ہونے پر مایوسی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی ایونٹ کے دوران بائیو سکیور ببل نافذ کرنے میں ناکام رہا۔
ایونٹ کے غیرمعینہ مدت تک ملتوی ہونے کے اعلان کے بعد جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز نے پہلےہی پی سی بی سے کہا تھا کہ کورونا کی وبا کے دوران ایونٹ کا انعقاد نہ کیا جائے پی سی بی نے ان کی نہیں سنی اور دیگر فرنچائز کی مشاورت سے ایونٹ کا انعقاد کر دیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی بائیوسکیور ببل نافذ کرنے میں ناکام رہا اور ایک فرنچائز کے مالک کو کھلاڑیوں کو گلے لگانے پر بھی معاف کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پی سی بی کو کاغذوں پر بائیو سکیور ببل نہیں بنانا تھا بلکہ اسے ہوٹل میں نافذ کرنا تھا مگر ایسا نہیں کیا گیا۔
عاطف رانا نے کہا کہ پی سی بی کو چاہیے تھا کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے کھلاڑیوں یا آفیشلز پر جرمانے عائد کیے جانے چاہیے۔
ٹیم | میچ | پوائنٹ |
---|---|---|
لاہور قلندرز | 10 | 14 |
ملتان سلطان | 10 | 12 |
اسلام آباد یونائیٹڈ | 10 | 12 |
پشاور زلمی | 10 | 10 |
کراچی کنگز | 10 | 6 |
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز | 10 | 6 |