Time 04 مارچ ، 2021
پاکستان

اعتماد کا ووٹ: صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتے کو طلب کر لیا

فوٹو: فائل

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتے کی شام طلب کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتے کی شام 4 بجے طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم عمران خان سینیٹ الیکشن کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر ایوان سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔

خیال رہے کہ سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ کی شکست کے بعد مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم میں شامل دیگر جماعتوں نے وزیراعظم عمران خان سے فوری طور پر مستعفی ہونے اور الیکشن کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں :