ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

10گرام سونےکی قدر میں بھی 1629 روپے کی کمی ہوئی ہے،فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور  آج بھی فی تولہ سونا 1900 روپے سستا ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1900 روپے کم ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 1لاکھ4 ہزار 200 روپے ہے۔

10گرام سونےکی قدر میں بھی 1629 روپے کی کمی ہوئی ہے اور 10گرام سونا 89 ہزار 335 روپےکا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 10ڈالرکم ہوکر 1713 ڈالر فی اونس ہے ۔

مزید خبریں :