کھیل
Time 04 مارچ ، 2021

پی ایس ایل میں شریک کھلاڑیوں کو ہنگامی طورپرکورونا ویکسین لگوانےکا فیصلہ

کراچی کے مقامی ہوٹل میں پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کےکھلاڑیوں کوکورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانےکے لیے سینٹر قائم کردیا گیا۔

پی ایس ایل میں شریک کھلاڑیوں کو ہنگامی طورپرکورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فوری طور پر تمام ٹیموں کی پی سی آر ٹیسٹنگ کے لیے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں اور تمام ٹیموں کی کورونا ویکسینیشن اور آئسولیشن سہولیات کی فراہمی کے لیے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

خیال رہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے7کورونا کیسز آنےکے بعد پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا ہے۔


پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز 20 فروری سے ہوا تھا اور ایونٹ میں اب تک 14 میچز کھیلے جاچکے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے ملتوی شدہ میچوں کے ٹکٹ ری فنڈ کیے جائیں گے  اور ٹکٹوں کے پیسے واپس کرنےکےلیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :