Can't connect right now! retry

کاروبار
04 مارچ ، 2021

حفیظ شیخ کی شکست اسٹاک مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 143 ارب روپے گرا گئی

وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی سینیٹ الیکشن میں شکست کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا۔

حفیظ شیخ کی سینٹ الیکشن میں شکست اسٹاک مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 143 ارب روپے گرا گئی۔

آج کاروبار کے دوران ایک موقع پر ہنڈریڈ انڈیکس 1072 پوائنٹس کم ہوکر 45 ہزار 88 رہا۔

البتہ کاروبار کا اختتام 882 پوائنٹس کمی سے 45 ہزار 278 پر ہوا۔  بازار حصص میں آج 44 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 21 ارب روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 143 ارب روپے کم ہوکر 8 ہزار 122 ارب روپے رہی۔ 

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM