05 مارچ ، 2021
این اے 75 ڈسکہ ضمنی الیکشن میں بےضابطگیوں پر چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں ان کیمرہ اجلاس ہوا۔
آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری نے ڈسکہ انتخابات میں امن و امان کی بگڑتی صورت حال پر بریفنگ دی اور اپنی رپورٹ پیش کردی۔
این اے 75 ضمنی الیکشن میں بےضابطگیوں کا معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ کا ان کیمرہ اجلاس ہوا۔
آئی جی پنجاب انعام غنی اور چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک الیکشن کمیشن میں ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے۔
این اے 75ڈسکہ ضمنی انتخاب دھاندلی کے معاملے پر ضمنی انتخاب میں فرائض سے غفلت برتنے پر الیکشن کمیشن نے آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کو طلب کر رکھا تھا۔
آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری نے ڈسکہ انتخابات میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر بریفنگ دی۔
ڈسکہ کے معاملے پر الیکشن کمیشن میں دو گھنٹے سے زائد کا اجلاس ہوا ، واپسی پر آئی جی پنجاب انعام غنی نے صحافیوں کو جواب دینے گریز کیا۔