کیا آپ یہ جوتے پہننا پسند کریں گے؟

فوٹو: بشکریہ ڈیزائن بوم 

شمالی یورپی ملک اسٹونیا کے ریپر ٹومی کیش نے معروف اسپورٹس وئیر برانڈ سے ایک انوکھی فرمائش کی تھی جسے کمپنی نے پورا بھی کردیا۔

اسٹونین ریپر ٹومی کیش نے اسپورٹس وئیر برانڈ سے درخواست کی کہ وہ اس برانڈ کی شراکت کے ساتھ دنیا کے سب سے لمبے جوتے تیار کرنا چاہتے ہیں۔

ٹومی کیش نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ جب میں نے برانڈ کو کہا کہ میں آپ کی شراکت سے دنیا کے سب سے لمبے جوتے بنانا چاہتا ہوں تو وہ بہت حیران ہوئے لیکن 5 ماہ بعد ہم یہاں ہیں۔

فوٹو: بشکریہ ڈیزائن بوم 
فوٹو: بشکریہ ڈیزائن بوم 

اسٹونین ریپر کی شراکت سے تیار کیے جانے والے یہ انوکھے جوتے صرف ریپر کی فرمائش پر تیار کیے گئے ہیں جب کہ روس سے تعلق رکھنے والے صارفین ان جوتوں کے نارمل سائز باآسانی خرید سکتے ہیں۔

برانڈ کی جانب سے تیار کیے جانے والے یہ لمبے جوتے صرف ریپر ٹومی کیش کے لیے ہی تیار کیے گئے ہیں جس میں ایک سفید اور دوسرا جوتا کالے رنگ کا ہے۔

اسپورٹس وئیر برانڈ کی جانب سے ایک کالے اور ایک سفید رنگ کے جوتوں کی جوڑی نارمل سائز میں فروخت کے لیے پیش کی گئی ہیں۔

مزید خبریں :