Advertisement

کھیل
time icon 05 مارچ ، 2021

پی ایس ایل ملتوی ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کا ملاجلا رد عمل

فوٹو: سوشل میڈیا

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ کا چھٹا سیزن منسوخ ہونے پر سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

گزشتہ روز پی سی بی کی جانب سے پی ایس ایل 6 کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے بھی ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

متعدد صارفین کی جانب سے پی ایس ایل 6 ملتوی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے جب کہ کچھ صارفین انتظامیہ پر برہم بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

کاشف نامی صارف نے مزاحیہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’سرفراز یہ جاننے کے بعد کہ پی ایس ایل 6 غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے‘۔

کریم بیگ افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایک تصویر شیئر کرتے ہیں جس پر لکھا ہوا ہے کہ ’میں بہت دکھی ہوں زیادہ پوچھیں گے تو رو دوں گا‘۔ 

لابید نامی صارف نے پاکستان سپر لیگ 6 کے یادگار لمحے کی  تصویر شیئر کی۔

عمیر رانا کہتے ہیں کہ ’پی ایس ایل 6 ملتوی ہونے کے بعد تمام  طالبعلموں کی نظر شفقت محمود پر ہے‘۔

Advertisement

@geonews_sport