دنیا
Time 05 مارچ ، 2021

83 سالہ سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر فاروق عبداللہ کا بالی وڈ گانے پر ڈانس، ویڈیو وائرل

83 سالہ سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر فاروق عبداللہ کی ایک بالی وڈ گانے پر ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

گلف ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق فاروق عبداللہ نے وزیراعلیٰ بھارتی پنجاب امریندر سنگھ کی پوتی کی شادی کی تقریب میں بالی وڈ گانے ’آج کل تیرے میرے پیار کے چرچے‘ پر ڈانس کیا جس کی ویڈیو بہت وائرل ہو رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق فاروق عبداللہ نے 1968 میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم ’براہما چاری‘ کے گانے پر ڈانس کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فاروق عبداللہ گانے پر لپ سنکنگ کے ساتھ ڈانس بھی کر رہے ہیں اور امریندر سنگھ ہاتھ جوڑ کر فاروق عبداللہ کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔

فاروق عبداللہ کی ڈانس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :