06 مارچ ، 2021
قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سے ہاتھ ملائے بغیر آگے بڑھ گئے۔
وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے ایوان سے 178 ووٹ حاصل کیے۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان جب اعتماد کا ووٹ لینے قومی اسمبلی آئے تو انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے خالد مقبول صدیقی سے ہاتھ ملایا۔
اس دوران وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید پہلے ہاتھ ملانے سے ہچکچائے تاہم وزیر اعظم آگے بڑھے تو پھر شیخ رشید نے ہاتھ آگے کیا لیکن اس وقت تک وہ اگلی نشستوں پر جا چکے تھے۔
تاہم یہ واضح نہیں کہ وزیر اعظم نے ان کو دیکھا تھا یا نہیں۔ خیال رہے کہ اپوزیشن نے آج قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا ہوا تھا۔