Time 06 مارچ ، 2021
پاکستان

بلاول نے حمزہ شہباز کے ظہرانے کی دعوت قبول کر لی

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر و پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی جانب سے دی گئی ظہرانے کی دعوت قبول کرلی۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے حمزہ شہبازکو ٹیلی فون کیا اور سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کی بھرپورحمایت پر شکریہ ادا کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ حمزہ شہباز نے بلاول بھٹو زرداری کوکل لاہور میں ظہرانے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ظہرانے پر ہونے والی ملاقات میں چیئرمین سینیٹ کے انتخاب، پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی اورلانگ مارچ سمیت دیگرمعاملات پر بھی گفتگو کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور سابق وزیر اعظم سید یوسف رضاگیلانی لاہور روانہ ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں حمزہ شہباز نے بلاول کی دعوت پر اسلام آباد میں ہونے والے عشائیے میں شرکت کی تھی۔

مزید خبریں :