بگ باس سیزن 14 کی کنٹسٹنٹ عرشی خان کی بالی وڈ میں انٹری

فوٹو: بشکریہ لائٹ ہوم 

بھارت کے معروف ریئلیٹی شو بگ باس سیزن 14 میں چیلنجرز کی حیثیت سے قدم رکھنے والی کنٹسٹنٹ عرشی خان اب بالی وڈ میں انٹری دینے کے لیے تیار ہیں۔

چھوٹی اسکرین پر اداکاری کے جوہر دکھانے والی بھارتی اداکارہ عرشی خان نے حال ہی میں اپنے چاہنے والوں کو خوشخبری سنائی ہے کہ وہ اب بالی وڈ کی فلم میں اداکاری کریں گی۔

عرشی خان نے بتایا کہ وہ بالی وڈ کی فلم میں ایک گاؤں کی لڑکی کا کردار ادا کرتے ہوئے ڈیبیو کریں گی جو کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے موضوع پر مبنی ہے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرشی خان کا کہنا تھا کہ میں اس پروجیکٹ کے لیے بے حد خوش ہوں، میں جس ہدایت کار کے ساتھ کام کر رہی ہوں انہوں نے ہی مجھے اس کردار کے لیے منتخب کیا ہے اور لوگ مجھے بالکل مختلف روپ میں دیکھیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل عرشی خان بگ باس کے سیزن 11 میں بھی جلوہ گر ہوئی تھیں جب کہ وہ متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

مزید خبریں :