Time 07 مارچ ، 2021
پاکستان

پی ڈی ایم جہاں کہے گی ہم وہاں انہیں شکست دیں گے، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہےکہ کل اپوزیشن کی باڈی لینگویج ہارے ہوئے جواری کی طرح تھی، پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے لیڈران اپنی دولت بچانے کے لیے ہر حربہ استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

شبلی فراز  کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کمزور اخلاقی بنیادوں پر کھڑی ہے، دولت بچانے کےلیے مہم شروع کرنے والوں کو بری طرح ناکامی ہوئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ  پی ڈی ایم زاتی مفادات کے طبقے کی نمائندگی کرتی ہے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن اب صوبائی جماعتیں بن چکی ہیں، پی ڈی ایم کےلیڈران اپنی دولت بچانے کے لیے ہر حربہ استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ جن سیاستدانوں نے ملک کو نقصان پہنچایا انہیں وزیراعظم عمران خان نہیں چھوڑیں گے، پی ڈی ایم جہاں کہے گی ہم وہاں انہیں شکست دیں گے۔

وزیر اطلاعات کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان نے مہنگائی کے خلاف جہاد کا اعلان کردیا ہے، غریبوں کو ٹارگٹڈ سبسڈی دیں گے ۔

مزید خبریں :